انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اڈیالہ جیل کے قریب کر لی گئی۔
ڈی ایس پی اظہر شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری پر باقاعدہ تعمیل کروا لی۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب وارنٹ پر دستخط کیے جس کے بعد گرفتاری مؤخر ہوگئی۔
عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر دستخط کروا کر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم فی الحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
واضح رہے کہ عدم حاضری پر اے ٹی سی راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف ساتویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ علیمہ خان پر تھانہ صادق آباد میں نومبر 2023 کے احتجاج کا مقدمہ درج ہے۔
علیمہ خان کی گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل کروانے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔