ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل مینول ریٹرن فائل کر نے والے ٹیکس دہندگان کو تمام ضروری معاونت فراہم کریں گے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مینول ٹیکس دہندگان رجسٹریشن اور آن لائن ریٹرن فائلنگ میں مکمل معاونت مفت حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ٹیکس دفاتر سے رجوع کریں۔ کسی مینول ٹیکس دہندہ کو قانونی مدد کی ضرورت ہو تو ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر یہ سہولت بھی مفت فراہم کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق مینول ٹیکس فائلرز کیلیے ریٹرن فائٹنگ کی آخری تاریخ میں 30 نومبر 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت اور پاکستان میں مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ، شفاف اور موثر ٹیکس سسٹم کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔