وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی.
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کردیا گیا۔
حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کیں ہیں۔