نچلے لیول پر کنٹرول نہ ہو مگر پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ممکن نہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے کہا ہے کہ صوبے میں نچلے لیول پر کرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کی27ویں نیشنل سکیورٹی کے شرکاء نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں اوراقدامات سے آگاہ کیا ۔ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے حکومت پنجاب کے فلاحی اقدامات کو سراہا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ آپریشن”بنیان مرصوص“ میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں ہر مقام پر سربلند ہے۔

مریم نوازشریف نے کہاکہ سیلاب کے اثرات کا سامنا کر نے والے نہ صرف لاکھوں افراد بلکہ مویشیوں کو بھی بچایا گیا اور بروقت طبی امدادسے متعدی امراض کے پھیلاؤ سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اسموگ کنٹرول کرنے کیلئے انتھک محنت کی گئی ہے ۔ اسموگ گن سپرے،فصلوں کی باقیات جلانے پر کنٹرول اوردیگر اقدمات کی وجہ سے اسموگ کا اثر کم ہوا۔ سرحد پار سے فصلیں جلانے کے اثرات لاہور پر آتے ہیں۔

مریم نوازشریف نے کہاکہ ووٹ نہ ملنے کا ڈر ہو تو کوئی اچھا کام نہیں کیا جا سکتا،تجاوزات اٹھانے پر لوگ ناراض بھی ہوئے، میرٹ کا نفاذ اورسفارش کی نفی ہمارا نصب العین ہے۔ گندم نہ خریدنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی،آٹا اورگندم کے نرخ نہیں بڑھے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 40فیصد سے 4فیصد تک آگئی۔ پنجاب میں 30ہزار کلو میٹر طویل 1650روڈز بن رہی ہیں اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بچائے۔ سپیشل افراد کیلئے ہر ای بس میں وہیل چیئر بھی مہیا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہترین اورجدید برن ہسپتال اورآرتھوپیڈک ہسپتال بنا رہے ہیں، پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنے گا۔ ہارٹ سرجری کے منتظر 15ہزار بچوں کیلئے ہارٹ سرجری کارڈ پراجیکٹ شروع کیا،7000 ہارٹ سرجریز ہوچکی ہیں۔

پاکستان بھر کے بچوں کے علاج کیلئے ہزار بیڈ کا کارڈیالوجی ہسپتال بھی بنا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ تندورجاکر روٹی چیک کرنے پر مذاق بنایاگیا مگر آفس سے نہ نکلوں تو حالات کا اندازہ کیسے ہو۔ کہتے تھے بیٹی آتی ہے تو گھر چمکاتی ہے،پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیا۔

پنجاب میں 2400میگاواٹ بجلی ہے،بجلی کے یونٹ کو 16/17روپے لانا چاہتی ہوں۔ انشاء اللہ پانچ سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔

Similar Posts