ایران نے جاسوسی کے الزام میں قید دو فرانسیسی شہری رہا کردیئے

ایران نے ’انسانی ہمدردی ‘ کے تحت دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا ہے جو گزشتہ تین برس سے جاسوسی کے الزام میں قید تھے۔ دونوں کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جوڑا فی الحال ایران میں فرانسیسی سفارتخانے میں موجود ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو فرانسیسی شہریوں کی رہائی ’اسلامی رعایت‘ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افراد تاحال ایران ہی میں موجود ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے منگل کے روز تصدیق کی تھی کہ ایران نے سیسل کوہلر اور ان کے ساتھی ژاک پاریس کو رہا کر دیا ہے۔ یہ دونوں تقریباً تین سال قبل ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔


AAJ News Whatsapp

وزیر خارجہ عراقچی نے بتایا کہ ایک ایرانی خاتون، جسے رواں سال کے آغاز میں فرانس نے رہا کیا تھا، اس وقت فرانس میں ایرانی سفارتخانے میں موجود ہے۔

ایران اور فرانس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ رہائی عدالتی عمل کے بجائے مذہبی و اخلاقی بنیادوں پر ’اسلامی رعایت‘ کے تحت دی گئی ہے۔

Similar Posts