کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے ڈمپر ڈرائیور ملزم نیاز اللہ کوعدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ڈمپر ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے زر ضمانت جمع نہ ہونے کے باعث ملزم کو جیل بھیج دیا۔ وکیل صفائی نزیراللہ محسود ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم کی زر ضمانت کل جمع کرائیں گے، ملزم کو مشتعل لوگوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گارڈن کے علاقے میں شاہزیب نامی نوجوان کو کچل دیا تھا۔ ملزم کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔