ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11.60 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.92 فیصد مقرر کر دی گئی ہے ۔
قومی بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبرسے کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر تین اور ایک سالہ منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تین ماہ کی مدت کا منافع 10.44 فیصد کر دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایک سالہ مدت پر منافع 10.64 فیصد مقرر کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں واضح کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 13.44 سے کم ہو کر 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔
پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کا منافع 12.72 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کے شرح منافع میں 0.72 فیصد کمی کی گئی ہے۔
سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع 9.50 فیصد برقرار، سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے تین اور پانچ سالہ منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک سالہ سروا اسلامی اکاؤنٹ کی شرح 9.92 فیصد برقرار ہے، سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔