”میم سے محبت“ کے منفرد گھر کی نادیہ خان نے بتائی حیرت انگیز حقیقت

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی ڈرامہ ”میم سے محبت“ اس وقت بھرپور مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اس نے مبینہ طور پر 1 بلین ویوز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ علی حسن کی ہدایات اور مومنہ درید شو کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ڈرامہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

اس ڈرامے کی سب سے خاص بات اس کا انوکھا انڈور لوکیشن ہے، جو پاکستانی ٹیلی ویژن کے روایتی گھریلو سیٹوں سے مختلف ہے۔

اس انوکھے لوکیشن کے باعث ”میم سے محبت“ اپنے ناظرین کو ایک نئی نوعیت کا ڈرامہ دیکھنے کا تجربہ دے رہا ہے، جو پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

تاج محل کے سنہری تاج کا سونا غائب! 466 کلوگرام سونا کہاں گیا؟

ناظرین نے اس نئے مقام کو سراہا ہے کیونکہ وہ تیرے بن، سنو چندا، وہ پاگل سی، کچھ آنکھیں اور سیانی ہاؤسز جیسے روایتی سیٹوں سے اکتا چکے تھے۔

چند روز قبل معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے ”میم سے محبت“ کے سیٹ پر طلحہ کے گھر کے بارے میں دلچسپ تفصیلات شیئر کیں۔

انہوں نے کہا، ”لوگوں کی اکثریت میم سے محبت کے گھر کے بارے میں بات کر رہی ہے، اور الحمداللہ یہ تیرے بن کے گھر جیسا نہیں ہے۔ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اور امیرانہ گھروں کی موجودگی ہے، جہاں ہم نے اپنی نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ بھی کی تھی۔“

نادیہ خان نے مزید کہا کہ یہ گھر واقعی بہت خوبصورت اور بڑا ہے، جس کا روزانہ بجلی کا بل 2 لاکھ روپے تک آتا ہے۔ تاہم، نادیہ خان نے اس گھر کی لوکیشن اور مالک کا نام ظاہر کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتیں۔

Similar Posts