پی ایس ایل 10 کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز، کہاں سے ملیں گے؟

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے ٹکٹس کورئیر سروس کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں جبکہ 7 اپریل سے فزیکل ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

آن لائن بٹنگ کے لیے شائقین کرکٹ یہاں سے ٹکٹ بُک کرواسکتے ہیں، آن لائن بُک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ کے نجی کوریئر سینٹرز کے پک اپ مراکز سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا کوریئر سروسز کے ذریعے گھر پر پہنچائی جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا، 6 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ کے تمام میچز کراچی، لاہور ملتان اور راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شائقین کی دلچسپی کے لیے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی جس میں مختلف انعامات دیے جائیں گے۔

Similar Posts