پاکستان کےسابق عالمی نمبر 2محمد سجاد امریکی حریف سے شکست کھا کر عالمی اسنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں سابق ایشین چیمپین محمد سجاد کو اسٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں امریکا کے اینڈی مک کلوسکی نے 2-4 سے شکست دے دی۔
امریکی کیوئسٹ کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 41-71، 80-1، 11-45، 11-71، 79-40 اور 35-73 رہا۔
قبل ازیں 32 راؤنڈ میں براہ راست جگہ حاصل کرنے والے محمد سجاد نے اسٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں متحدہ عرب امارات کے عبداللہ العطار کو با آسانی 0-4فریم سے ہرایا تھا۔