چینی خلانوردوں کی خلا میں باربی کیو پارٹی!

چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے مائیکروگریویٹی میں پہلی بار کامیابی کے ساتھ چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے۔

یہ خلائی باربی کیو ایک نئے قسم کے اوون کی وجہ سے ممکن ہو سکتا جو مدار میں دھویں اور نقصان دہ مرکبات سے پاک کھانا پکانے میں مدد دے سکتا ہے۔

جاری کی جانے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ خلانورد چکن ونگز کو ایک پنجرے میں رکھ کر اس پنجرے کو ایک ایئر فرائر جتنے ہیچ میں رکھ رہے ہیں۔

چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اور ٹریننگ سینٹر کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر لیو ویبو کا کہنا تھا کہ یہ اپنی قسم کا پہلا اوون ہے جس کو دنیا سے باہر موجود خلائی استیشن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا درجہ حرارت 190 ڈگری سیلسیئس تک بڑھا کر خلانورد دراصل کھانا بنا سکتے ہیں۔

خلائی اسٹیشن میں موجود خلانورد وو فی نے خلا میں پکائے چکن ونگز کے رنگ، ذائقے اور خوشبو کو بہترین بتایا۔

Similar Posts