علاقہ مکینوں کے مطابق بندر گھروں کی چھتوں اور درختوں پر اچھل کود کرتا نظر آتا ہے، جس کے باعث شہری حیران و پریشان ہیں۔ کئی مقامی افراد نے بندر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق بھارتی حدود سے آئے اس بندر کو پکڑنے کے لیے رینجرز اور وائلڈ لائف ٹیمیں گزشتہ چار روز سے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم اب تک بندر کو قابو نہیں کیا جا سکا۔
وائلڈ لائف حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بندر کے قریب نہ جائیں اور فوراً اطلاع دیں تاکہ اسے محفوظ طریقے سے پکڑ کر جنگل میں واپس چھوڑا جا سکے۔
وائلڈ لائف رینجرز ٹیم چار روز سے جاری کوششوں کے باوجود بھارتی مہمان کو نہ پکڑ سکی اور یہ بھارتی مہمان بندر لوگوں کے لیے تجسس اور تفریح کا باعث بنا ہوا ہے۔