کراچی، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ شیر والی سوسائٹی میں گیس بھرنے کے دوران اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ متاثرہ مکان کی دونوں دیواریں منہدم ہو گئیں۔ دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے ہوا جس کے فوراً بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

کراچی، منظور کالونی میں سلنڈر دھماکا، تین افراد زخمی

علاقہ مکینوں نے کسی بھی سرکاری امداد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور بعدازاں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
کراچی: بیکری میں دھماکا، والد اور 2 بیٹے زخمی

ابتدائی بیان میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ دھماکے کی اصل نوعیت اور وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے۔

Similar Posts