تفصیلات کے مطابق اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) ملکی ترقی اور معیشت میں کلیدی کردارادا کر رہی ہے۔ ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100مقامات پر آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے کا مشن جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے میرپور آزاد جموں وکشمیر میں خواتین کیلئے نئے فری لانسنگ ہب کا افتتاح کیا ہے۔ اس سے قبل ایس سی او خواتین کیلئے پہلا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں بھی قائم کر چکی ہے۔
میرپور میں فری لانسنگ ہب کا قیام خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، ایس سی او کے اقدامات نے خواتین کے لیے ایک محفوظ، مربوط اور بااختیار ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا ہے۔
فری لانسنگ ہبز میں نوجوانوں کوتربیت، تکنیکی معاونت، بہترین اور معیاری انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنائی جاتی ہے۔ جدید آئی ٹی مراکز کے قیام کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو با اختیار بنانا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اہل علاقہ نے ڈیجیٹل اورعلاقائی ترقی کے لیے ایس سی او کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔