جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زیمبیا سے ڈی پورٹ 3 افراد گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر زیمبیا سے ڈی پورٹ 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات امگریشن عملے نے 3 نوجوانوں کو زیمبیا سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپسی پر گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق جنوبی افریقہ جانے کی غرض سے مزمل علی نے ایجنٹ نوید کو 18 لاکھ روپے ادا کیے۔

ایف آئی اے امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ ارسلان اور اویس نے ایجنٹ کو فی کس 3 لاکھ امریکی ڈالرز کی ایجنٹ کو ادائیگی کی، ملزمان زیمبیا میں داخلے سے قبل ڈیڑھ ماہ تک تنزانیہ میں مقیم رہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیمبیا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش پر تینوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد کراچی ڈی پورٹ کر دیا گیا اور ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

Similar Posts