کوئی بیٹرز ٹارگٹ نہیں نئی ورائٹی پر کام کر رہا ہوں، عثمان طارق

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپیئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر عثمان طارق نے کہا ہے کہ وہ نئی ورائٹی پر کام کر رہے ہیں اور ایونٹ میں کوئی بیٹر خاص ٹارگٹ نہیں ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر عثمان طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ایکشن کی دھوم تھی تو اب پرفارمنس کی دھوم ہونا اچھی بات ہے، ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی فرنچائز کے لیے اچھے سے اچھا کرے۔

منفرد بولنگ ایکشن کے حامل اسپنرز نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا بہترین بولر بننا ٹارگٹ ہے، جتنے بھی کھلاڑی ہیں سب ہی بہت بہترین ہیں اور کوئی بلے باز خاص ٹارگٹ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابرابر احمد کافی عرصے سے پرفارمنس دے رہا ہے اور ہمارا اچھا کمبی نیشن ہے اور پریشر کم ہوتا ہے۔

عثمان طارق نے ایک سوال پر بتایا کہ نئی ورائٹی پر کام کر رہا ہوں جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی بیٹنگ پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے، اس لیے نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس بھی کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اس وقت سارا فوکس پی ایس ایل پر ہے جب ہنڈریڈ لیگ کا وقت آئے گا تو تب دیکھیں گے، کھیل مین سیاست کو شامل نہیں ہونا  چاہیے۔

Similar Posts