خیبرپختونخوا پولیس پر رواں سال 68 حملے، کتنے اہلکار شہید اور زخمی ہوئے؟

0 minutes, 0 seconds Read

خیبر پختونخوا پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آگئی، پولیس پر رواں سال 68 حملے ہوئے، جس میں 26 پولیس اہلکار شہید اور 30 زخمی ہوئے، جوابی کاروائی میں 69 دہشت گرد بھی مارے جاچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا سینٹرل پولیس آفس دستاویز کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا پولیس پر دہشت گردوں نے 68 حملے گئے، جنوری کے مہینے میں 29، فروری میں 24 اور مارچ میں اب تک پولیس پر 15 حملے ہوچکے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے ان حملوں میں 26 پولیس اہلکار شہید اور 30 زخمی ہوئے۔

کرک اور پشاور میں دو پولیس اسٹیشنز، چیک پوسٹ اور سوئی گیس دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ

پولیس نے صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی، ان کارروائیوں کے نتیجے میں 69 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دستاویز کے مطابق دہشت گردوں کے ان حملوں میں پولیس کی 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Similar Posts