رشوت لے کر ملزم کو چھوڑنے والا ایس ایچ او کورنگی اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں 200 گرام ہیروئن برآمدگی پر 2 لاکھ روپے کی رشوت لے کر ملزم کو چھوڑنے والا ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا خالد میمن کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کامبنگ آپریشن کے دوران پکڑے گئے منشیات فروش کو 200 گرام کے بدلے 2 لاکھ روپے لے کر چھوڑنے کے الزام میں ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

گزشتہ رات کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کامبنگ آپریشن ہوا تھا، اس آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری بھی شریک تھی، جس میں ایس ایچ او نے منشیات فروش پکڑا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی تاہم ایس ایچ او نے مبینہ طور پر ملزم کو 2 لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی کورنگی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خالد میمن کو معطل کر دیا۔

مزید برآں، معطل ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Similar Posts