ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی، دوبارہ یورنیم افزودگی کی تو بم ماریں گے

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات سے کچھ بھی نہیں ہٹایا گیا ہے، لاکھوں ٹن وزنی پہاڑ کے نیچے سب ختم ہوگیا، ایران کی نیوکلیئر سائٹس ختم کردیں۔ کہا میں نہیں سمجھتا اب ایران جلد جوہری ہتھیاروں کا سوچے گا۔ ایران نے دوبارہ یورنیم افزودگی کی تو بم ماریں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ تنصیبات ایک لاکھوں ٹن وزنی پہاڑ کے نیچے قائم تھیں، جنہیں امریکی فورسز نے نہایت کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ٹرمپ نے کہا، ”ہمارے پائلٹس نے بالکل نشانے پر وار کیا۔ ایران کی نیوکلیئر سائٹس ختم کر دی گئی ہیں۔ جو کچھ ہوا، وہ حیرت انگیز تھا۔“

ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہ ہونے کی رپورٹس پر ٹرمپ خاتون صحافی پر برس پڑے

کیا ایران سے جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے ڈوبے گی؟ امریکی سیاست میں مواخذے کی گونج

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان تنصیبات کے ریفریجیریٹڈ (فریج جیسے بند) دروازے بھی نشانے پر تھے اور امریکی حملے میں وہ بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر کھربوں ڈالر خرچ کیے تھے، لیکن اب ان کے خیال میں تہران جلد جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ترک کر دے گا۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ”اگر ایران نے دوبارہ یورینیم افزودگی کی کوشش کی، تو ہم بم برسائیں گے۔“

Similar Posts