جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف توہین عدالت پر فوری سماعت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں پر کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

مئیر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو اب تک واگزار نہیں کرایا۔ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر مئیر کراچی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مئیر کراچی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جلد سماعت کی جائے۔

Similar Posts