پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلیے جنوبی افریقا پہنچ گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔

قومی ویمن ٹیم کراچی سے براستہ دبئی جوہانسبرگ پہنچی۔ دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 10 فروری سے ہوگا۔

Similar Posts