27ویں ترمیم پر تحفظات: وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا

سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں تحفظات دور کرنے کی غرض سے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں، وزیراعظم حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کل ساڑھے چھ بجے سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

Similar Posts