تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 25.1اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 27 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

محمد رضوان 32 اور آغا سلمان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر اور جورن فورٹن نے  1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پروٹیز کی جانبس ے کوانٹن ڈی کاک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوان-ڈرے پریٹوریئس 39، نقابیومزی پیٹر 16، کپتان میتھیو برٹزکے 16، ڈونوون فریرا 7، جورن فورٹن 3، ٹونی ڈی زورزی 2، روبن ہرمن 1 جبکہ کوربن بوش اور لُنگی اینگیڈی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

ناندرے برجر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد آفریدی اور سلمان آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts