سرحدی شہر چمن میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، گرفتار دہشت گرد نے روغانی سیکٹر میں آئی ای ڈی نصب کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کراچی سے بھی ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے۔