خالق آباد منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت دو بھائیوں شاکر سعداللہ، شاکر خیر اللہ، محمد کریم اور محمد ظاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔