ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔
خواجہ نافع 50 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔
کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔