تندور کھلنے سے چھوٹے ہوٹلز، ریڑھیوں پر سالن اور چنے فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی چل پڑا جبکہ بیکریوں پر ڈبل روٹی، بن اور شیر مال خریدنے والوں کا رش ختم ہوگیا۔
نان کی قیمت بڑھا کر 30 سے 35 روپے اور روغنی نان پراٹھے کی قیمت 50 سے بڑھا کر 60 روپے کر دی گئی۔ سرخ پتیری روٹی 14 روپے سے بڑھا کر 15 روپے اور خمیری روٹی 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔
انتظامیہ نے سرخ روٹی دوبارہ 14 روپے کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق سرخ روٹی 14 روپے نا کی گئی تو چالان و جرمانے ہوں گے۔
ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے چار روز بعد ہڑتال ختم کر کے آل پنجاب نان بائی کنونشن 13 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ کنونشن میں حکومت کا نیا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔
نان بائی کنونشن میں اسلام آباد و پنجاب بھر کے نمائندے شریک ہوں گے۔