نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

نیوزی لیںڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

ڈیوون کونوے 56 اور ڈیرل مچل 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ اور جیسن ہولڈر نے 2،2 جبکہ روماریو شیفرڈ اور شمار اسپرنگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 19.5 اوورز میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

روماریو شیفرڈ (49) اور شمار اسپرنگر (39) کی ویسٹ انڈیز کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 78 رنز کی شراکت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

ایلک اتھانازے 31 اور اکیم آگسٹے 24 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی اور جیکب ڈفی نے تین تین وکٹیں جبکہ کائل جیمیسن، مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کوپانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔

Similar Posts