دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال، جو 1 لاکھ سے زائد مکڑیوں کا گھر بھی ہے

دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال یونان اور البانیہ کی سرحد پر واقع ہے جس میں ۱ لاکھ 11 ہزار مکڑیوں نے بسیرا کیا ہوا ہے۔

یہ جال سلفر غار میں موجود ہے جو کہ ورومونر کینیَن (یونان-البانیہ سرحدی خطے) میں واقع ہے۔ سائنسدانوں نے وہاں ایک بہت بڑی مکڑیوں کی کالونی دریافت کی ہے جس کا جال اور مکڑیوں کی تعداد دونوں غیرمعمولی ہیں۔

اس جال کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس کا رقبہ تقریباً 106 مربع میٹر ہے۔ اس میں تقریباً 111000 مکڑیاں پائی گئی ہیں۔ دو مختلف مکڑیوں کی اقسام مشترکہ جال میں رہ رہی ہیں جن میں عام گھریلو مکڑیوں کی تعداد 69000 اور پرنریگون واگن تقریباً 42000 ہیں۔ 

جس غار میں یہ مکڑیا پائی گئی ہیں وہ کیمیائی لحاظ سے کافی منفرد ماحول ہے۔ یہ جال اور مکڑیوں کی کالونی اس لحاظ سے بھی خاص ہے کہ عام طور پر یہ دونوں اقسام کی مکڑیاں تنہا  رہتی ہیں مگر یہاں انہوں نے اجتماعی جال بنایا ہے جو کہ پہلی دستاویزی مثال ہے۔ 

یہ مکڑیوں کا میگا شہر ہے جو ایک ایسے ماحول میں ہے جہاں روشنی نہ ہونے کے برابر ہے اور سلفر سے بھرا پانی اور خاص کیمیائی عمل جاری ہے۔ اس ماحول نے ایک ایسی رہائش مہیا کی ہے جہاں بہت بڑی تعداد میں مکڑیاں اکھٹی ہو سکتی ہیں۔

Similar Posts