وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان، عوام کا شدید ردعمل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان پر صوبے کے عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔

شدید ردعمل میں شہریوں کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے سرحدوں اور قبائلی علاقوں میں امن و امان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مساجد کے حوالے سے نہایت غلط بیان دیا ہے اور انکے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان سے ملک پر برے اثرات پڑیں گے، پاک فوج کی جانب سے تمام امور پر نہایت اچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپنی سیاست کے لیے آخری حد پار کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا مقدس ادارہ ہے جس نے بہت قربانیاں دی ہیں اس کو بدنام کرنا غلط ہے۔ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے لہٰذا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ایسی حرکتوں سے باز رہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات کا مقصد دشمن بھارت کو خوش کرنا ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی عوام کا ساتھ دیا ہے اور بہترین کردار ادا کیا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو چاہیے کہ اپنے صوبہ پر توجہ دے اور ترقی کیلئے اقدامات کرے۔ اداروں کو نشانہ بنانا مناسب نہیں، پاک فوج نے پورے ملک بالخصوص خیبر پختونخوا کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کا مقصد پاک فوج کے خلاف نفرت اور انتشار پھیلانا ہے جو کسی بھی محب وطن کو قبول نہیں، وزیر اعلیٰ اہم عہدے کے باوجود چور اور بدعنوان شخص ہے جس کے پاس عزت کیے ساتھ بیان کرنے کو الفاظ نہیں ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہمیشہ پاک فوج کے خلاف سخت اور بے بنیاد باتیں کرتے رہتے ہیں، افواج پاکستان اس ملک کی اصل محافظ ہیں جن کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

Similar Posts