شہر قائد میں طارق روڈ کی معروف معمار شاپنگ مال میں کسٹم حکام کی جانب سے اسمگل شدہ کپڑوں کی برآمدگی کے لیے چھاپہ مارا گیا۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران دکانداروں نے ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلادیا، جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
کارروائی کے دوران پولیس اور سندھ رینجرز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جنہوں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔