لاہور میں بارات کے روز لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور کے علاقے سندر میں گذشتہ روز بارات کے دوران لڑکی عائشہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اکرام مقتولہ کا بہنوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکرام مقتولہ عائشہ کا بہنوئی ہے، ملزم نے مقتولہ کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

قتل کی افسوسناک واردات سندر کے علاقے عزیز کالونی میں ہوئی جہاں پر 23 سالہ عائشہ کی بھائی پھیرو کے رہائشی نوجوان فلک شیر سے شادی تھی اور اس کی بارات دوپہر گذشتہ روز ایک بجے آنی تھی۔

گذشتہ رات مہندی کی تقریب کے بعد عائشہ کمرے میں سو گئی اس دوران علی الصبح اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اورملزم پستول کو گھر کے ساتھ ہی خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گیا۔. لواحقین نے مقتولہ کے بہنوئی پر شبہ کا اظہار کیا تھا۔

عزیز واقارب کا کہنا تھا کہ مقتولہ کا بہنوئی اکرام کے حالات مشکوک تھے، قتل کے بعد طبعیت خراب کا بہانہ بنا کر غائب ہو گیا۔ عزیز اقارب نے ملزم کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی تھی۔

Similar Posts