صدر کو تاحیات استثنیٰ دینا شریعت اور آئین کے خلاف ہے، مفتی تقی عثمانی

مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص یا عہدے دار عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہے، صدر کو تاحیات استثنیٰ دینا 

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر معروف عالم دین اور مفتی اعظم پاکستان محمد تقی عمانی نے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہیے وہ کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔

اسلام میں کوئی بھی شخص چاھے وہ کتنے بڑے عہدے پر ھو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ھو سکتا خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیاتھا جو اسلام کے خلاف تھا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے…
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) November 10, 2025

اُن کا کہنا تھا کہ خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیا گیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے اور یہ ملک کیلیے بھی شرمناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک کو اس بے عزتی سے بچائیں آمین، پارلیمنٹ کے ارکان سے دردمندانہ درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں۔

مزید پڑھیں: آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی

واضح رہے کہ سینیٹ نے صدر مملکت کو 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تاحیات استثنیٰ دینے کی ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کی صدارت سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے شقیں مرحلہ وار پیش کی گئیں اور انہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت کے تاحیات استثنیٰ سے متعلق آرٹیکل 248 میں ترمیم پیش کی جسے کثرت رائے سے مںظور کرلیا گیا۔ ترمیم کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا، عہدے سے سبک دوشی کے باوجود صدر مملکت کے خلاف کسی بھی کیس میں تاحیات کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی۔

 

ترمیم یہ بھی کہا گیا ہے کہ عہدے سے سبک دوشی کے بعد اگر صدر نے کوئی عوامی عہدہ حاصل کیا تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس شق کو 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کیا گیا تھا۔

 

Similar Posts