تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کو 11 روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔
89 سالہ دھرمیندر کی اسپتال منتقلی کے 11 روز بعد موت کی خبریں آج سامنے آئیں جس کے بعد مداحوں میں بے چینی پھیل گئی تاہم فیملی ذرائع نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور حالت ٹھیک نہیں ہے۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر اگلے روز حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
سنی دیول، بوبی دیول اور اداکار کے قریبی ساتھیوں نے دھرمیندر کی موت کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی حالت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے لیجنڈری اداکار کیلیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے بوبی دیول کے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ دھرمیندر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم اب اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔