ڈاکٹر نبیہا کا نکاح معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے پڑھایا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ نکاح کی تقریب بھی مولانا کے گھر میں ہی منعقد ہوئی جس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کا نکاح حارث کھوکھر نامی شخص کے ساتھ ہوا جو دکھنے میں خوبصورت ہیں اور سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی خوب تعریفیں بھی کررہے ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر کی دوستی چھ سال سے تھی جو اب ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔
مگر ڈاکٹر نبیہا کو فالو کرنے والے سوال پوچھ رہے ہیں کہ حارث کھوکھر کون ہیں؟
رپورٹ کے مطابق حارث کھوکھر کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہے، وہ بطور صحافی اور تجزیہ نگار اپنے خیالات فیس بک پر شیئر کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ حارث کھوکھر دو ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے مالک جبکہ وہ نوجوانوں کی میڈیا ایسوسی ایشن کا حصہ بھی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر نبیہا بھی اس ایسوسی ایشن کی رکن ہیں، اسی پروگرام میں دونوں کی پہلی بار ملاقات بھی ہوئی تھی۔
دونوں کے مشترکہ دوست کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے متعدد بار کئی موضوعات پر آواز اٹھانے کیلیے حارث کھوکھر کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ ابھی دونوں کا نکاح ہوا ہے جس کے بعد اُن کی شادی کی تقریبات جیسے مہندی، بارات اور ولیمے کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور اس حوالے سے باقاعدہ تاریخوں کا اعلان ہوگا۔