تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت پاکستانی نژاد سکندر رضا کریں گے۔
حال ہی میں افغانستان کےخلاف ہوم سیریز کا حصہ رہنے والے اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
فاسٹ بولر بلیسنگ مزارابانی کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ان کے متبادل کے طور پر نیومین نیامہوری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
زمبابوے کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز میزبان پاکستان کے خلاف 17 نومبر کو راولپنڈی میں کرے گی۔ 19 نومبر کو اسی مقام پر سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔
اس کے بعد زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 23 نومبر کو پاکستان اور 25 نومبر کو سری لنکا سے دوبارہ میچز ہوں گے۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
زمبابوبے اسکواڈ:
سکندر رضا (کپتان)، برائن بینیٹ، ریان برل، گریم کریمر، بریڈلی ایونز، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، ویلنگٹن مساکاڈزا، تادیواناشے مارومانی، ٹونی مونیونگا، تاشینگا میوزیکیوا، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا، نیومین نیامہوری، برینڈن ٹیلر
Zimbabwe name squad for T20I tri-series in Pakistan
Details 🔽https://t.co/BxEhMi9Ezz pic.twitter.com/J4RftwqwgO
— Zimbabwe Cricket (@ZimCricketv) November 10, 2025