وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جب کہ اسلام آباد کی موجودہ صورت حال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورت حال اور دیگر معاملات کو نہایت احسن انداز سے حل کیا جائے۔

ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے جلد سری لنکا کا دورہ کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، جس میں وہ سری لنکن صدر کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔

https://img.express.pk/media/videos/mohsin naqvi met shehbaz sharif.mp4

Similar Posts