کراچی: احسن آباد میں گتا فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے احسن آباد میں گتا فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، دس فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سپرہائی وے،احسن آباد میں گتےکی فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کےعمل میں دس فائرٹینڈرزحصہ لے رہی ہیں، آگ فیکٹری کے تین حصوں میں لگی ہے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق آگ کے مقام پر فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے جبکہ آگ بجھانے کے عمل میں 10 فائر ٹینڈر حصہ لے رہے ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق واٹر کارپوریشن سے مزید واٹر ٹینکر طلب کرلئے ہیں اور فائر بریگیڈ کی اسنارکل کو بھی طلب کرلیا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق دس فائر ٹینڈر گتا فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

Similar Posts