علی امین گنڈاپورنے کہا کہ دہشت گردی میں ہمارے شہری شہید ہو رہے ہیں، ملک میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے، جنگ جیتنے کیلئے لوگوں کے دل جیتنا ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ حل صرف مذاکرات ہے، کسی افغان باشندے کوزبردستی نہیں نکالنے دوں گا، افغان شہریوں سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے، افغان شہریوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجیں گے۔
اسلام آباد میں وزیراعلٰی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورمیں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے پرہمارے تحفظات ہیں، پی ٹی آئی کوختم کرنے کیلئے پورا زور لگایا گیا۔
علی امین گنڈاپورنے کہا کہ دہشت گردی میں ہمارے شہری شہید ہو رہے ہیں، ملک میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے، ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہو رہے ہیں، اداروں، وفاق نے افغانستان سے بات چیت کیلئے ٹی آر اوز بنانے کا کہا۔
وزیراعلٰی خیبر پختون خوا نے کہا کہ ٹی آراوز بنائے ہوئے 2 سے 3 ماہ ہوگئے، افغانستان سے بات چیت کیلئے ہمیں جواب نہیں دیا جا رہا، ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے صوبائی ایکشن پلان پرعمل درآمد شروع کیا ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہتے ہیں۔
علی امین گنڈاپورنے کہا کہ جنگ جیتنے کیلئے لوگوں کے دل جیتنا ہوتے ہیں، ہمارے ملک میں دہشت گردی کی لہر جاری ہے، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ حل صرف مذاکرات ہے، کسی افغان باشندے کوزبردستی نہیں نکالنے دوں گا، افغان شہریوں سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے، افغان شہریوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بے سروسامانی کی حالت میں واپسی نہیں ہوگی، ہم نے کیمپس بنائے رضاکارانہ طور پر جانے والوں کو بھیجا جائے گا۔