تفصیلات کے مطابق شوبز کی مقبول ترین جوڑی دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھی جس کے دو سال بعد یعنی 2021 میں اُن کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔
یاسر حسین اور اقرا نے بیٹے کا نام کبیر رکھا جو اب اسکول جانے لگا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)
اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’ہم چار ہونے والے ہیں‘۔
ان تصاویر میں اقرا عزیز، یاسر حسین اور اُن کا بیٹا کبیر حسین ہے جبکہ ایک تصویر میں یاسر حسین نے کتے کو گود میں اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اقرا عزیز کو حمل کی تصدیق کیلیے تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے جبکہ متعدد چاہنے والوں نے اُن کو فیملی میں ممکنہ اضافے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
اداکارہ صوبر علی، ایمن سلیم سمیت دیگر ساتھیوں نے اقرا عزیز کو مبارک باد پیش کی۔
اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر تصاویر