بابر اعظم کے سری لنکن بیٹر کے سلپ میں شاندار کیچ کے چرچے، ویڈیو وائرل

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 9 وکٹوں پر 293 رنز ہی بناسکی اور میچ 6 رنز سے ہار گئی۔

میچ کے دوران 26.3 اوورز میں حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم نے فرسٹ سلپ میں سماراوکرما کا ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سماراوکرما حارث کی گیند کھیلنے کے لیے کریز سے باہر نکلے اور ایج لگ کر گیند سلپ میں گئی اور بابر اعطم نے کوئی غلطی کیے بغیر ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ لیا۔

سری لنکا کے خلاف بابراعظم کے شاندار کیچ کے چرچے ہونے لگے، بابر کے شاندار کیچ کی بدولت سماراوکرما کی اننگز کا 39 رنز پر خاتمہ ہوگیا۔


AAJ News Whatsapp

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 53 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے، اس کے بعد سہ ملکی ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے شامل ہیں۔

Similar Posts