شہر قائد میں کل جمعرات سے خنکی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت مزید ایک تا 2 ڈگری کمی سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حد نگاہ 3 کلو میٹر تک کم ہو سکتی ہے۔