مقررہ وقت سے1 منٹ پہلے اٹھنے پر خاتون ملازمت سے فارغ

0 minutes, 0 seconds Read

دنیا کے مختلف ممالک میں موجود نجی اداروں کی اپنی پالیساں ، اصول ہوتے ہیں جن پر ملازمین کو ہر عملدرآمد کرنا پڑتا ہے، بصورت دیگر نوکری سے ہاتھ بھی دھونا پڑ سکتا ہے، ایک ایسا ہی واقعہ چین میں پیش آیا، مگر عدالت نے فیصلہ خاتون ملازمہ کے حق میں سناتے ہوئے اُسے دوبارہ نوکری پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں پیش آنے والے اس عجیب و غریب واقعہ میں خاتون ملازمہ کو ایک ماہ میں 6 دن کام سے ایک منٹ جلدی نکلنے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا جس پر اُس نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی عدالت نے فیصلہ دیا کہ کمپنی نے مس ​​وانگ کو غیر قانونی طور پر برطرف کیا تھا اور انہیں معاوضہ ادا کیا جانا چاہیے جس کی رقم واضح نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ محترمہ کنیت وانگ کا چھٹی کے اصل وقت سے ایک منٹ پہلے چھٹی لینے کو کام سے جلدی جانا تصور نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ کمپنی نے انہیں کوئی وارننگ نہیں دی اور نہ ہی ان کے رویے کو درست کرنے کی کوشش کی بلکہ یہ جواز بناکر نکال دیا کہ وہ آفس سے جلدی چھٹی لے لیتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وانگ کو برطرف کرنا غیر قانونی تھا کیونکہ اس میں ثبوت کی کمی تھی اور یہ معقول نہیں تھا۔

کنیت وانگ اس کمپنی میں3 سال سے بہت اچھی کارکردگی کے ریکارڈ کے ساتھ کام کر رہی تھی، برطرف کیے جانے کے بعد خاتون نے مقامی لیبر رائٹس اتھارٹی کے پاس شکایت درج کرائی اور کمپنی پر مقدمہ دائر کیا تھا جو کہ جیت لیا۔

Similar Posts