فحش ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فحش ویڈیوز کے ذریعے ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی اسد ولد احمد خان کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون کی ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں۔

ملزم کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا، فرانزک رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، مقدمہ نمبر 193/2025 درج کرلیا گیا، سیکشن 21 PECA 2016 کے تحت کارروائی کی گئی۔

این سی سی آئی  اے نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں، ڈیجیٹل شواہد فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے۔

Similar Posts