پیر ودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص بلیک میل کر کے مجھ سے زیادتی کرتا رہا۔
پیرودھائی پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔
ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔