کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکار ارسلان خان نے بالی وڈ اسٹار ارجن کپور کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ارسلان خان نے لکھا کہ انہیں دکھ ہوتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ ارجن کپور کی ہر پوسٹ پر لوگ منفی تبصرے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “لوگ بھول گئے ہیں کہ ان تصاویر کے پیچھے بھی ایک انسان ہے”۔
ارسلان خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ردعمل نہیں دیتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے فرق نہیں پڑتا۔ ہر کسی کی قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی کہ وہ چمکے، اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور کو اکثر سوشل میڈیا پر اداکاری نہ آنے اور فلموں کی کمی پر طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔