پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ون ڈے اب 13 کے بجائے 14 نومبر کو ہوگا۔
پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر کے میچ کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔
راولپنڈی میں ہی شیڈول سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اب 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کو قابل استعمال ہوں گے۔
PCB announces revised schedule for ongoing ODI series with Sri Lanka and upcoming T20I Tri-Nation Tournament
Read more ➡️ https://t.co/YqtEd6j8HT#PAKvSL | #PAKvZIM
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 12, 2025
خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔
تاہم وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے ہمراہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔