پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے گئے

الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غنویٰ بھٹو پارٹی کی چیئرپرسن، موسیٰ سعید وائس چیئرمین اور ڈاکٹر غلام حسین پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

Similar Posts