اسی دوران میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ نے دھرمیندر کے خاندان کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
اس افسوسناک صورتحال کے باوجود، فوٹوگرافرز دھرمیندر کی رہائش گاہ اور اسپتال کے باہر مسلسل موجود ہیں اور خاندان کے ہر لمحے کو قید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو جمعرات کی صبح کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔
اداکار نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں، ویڈیوز بنا رہے ہو، شرم نہیں آتی؟
View this post on Instagram
ان کے اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کی ہے۔
دوسری جانب دھرمیندر کے مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔