تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 85 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2793 ملزمان گرفتار اور 1583 مقدمات درج کئے گئے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو کرایہ پر مکان یا دکان دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
سی سی پی او لاہور نے عملے کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
دوسری جانب انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے کرایہ داروں کا اندراج فوری کروائیں۔ شہریوں کے باہمی تعاون سے سکیورٹی بہتر بنائی جا رہی ہے۔